ٹوکیو ۔12 اکتوبر(اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی آنے کا عمل برقرار ہے جس کی وجہ گلوبل سٹاک مارکیٹ میں مندی چھانے سے فیوطرز ٹریڈنگ مارکیٹس میں کاروباری سرگرمیوں میں کمی آنا ہے۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج(ٹوکام) میں خام ربڑ کے مارچ کے لیے سودے 3.5 ین کمی کے ساتھ169.2 ین (1.5 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔ شنگھائی کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری 2019کے لیے سودے 450 یوان کمی کے ساتھ 12160 یوان (1755 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج(سیکام) میں خام ربڑ کی نومبر کے لیے سپلائی 132.1 سینٹ فی کلوگرام 1.6فیصد کمی کے ساتھ طے پائے۔