ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

51

ٹوکیو ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا جس کی وجہ طلب میں معمولی اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 0.3 ین بڑھ کر 166.3 ین (1.5 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 60 یوان بڑھ کر 11835 یوان (1705 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔