ٹوکیو ۔ 7 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا جس کی وجہ ربڑ کی سست طلب ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 1.2 ین کم ہوکر 159.5 ین (1.41 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 45 یوان بڑھ کر 11235 یوان (1623.34 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج سرکاری تعطیل کے باعث بند رہا۔