ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

60

ٹوکیو ۔ 20 نومبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں ین کی شرح تبادلہ میں اضافہ ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 2.3 ین (1.5 فیصد ) کمی کے ساتھ 155.5 ین (1.38 ڈالر ) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 95 یوان کم ہوکر 11115 یوان (1601 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے دسمبر کے لیے سودے 0.1 امریکی سینٹ اضافے کے ساتھ 122.9 سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔