ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

99

ٹوکیو۔ 2 اپریل (اے پی پی)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین کی بہتر فیکٹری ڈیٹا رپورٹ کے باعث اقتصادی شرح نمو بارے بہتر آثار ہیں۔ ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 2.3 ین (1.3 فیصد ) بڑھ کر 184.5 ین (1.66 ڈالر) فی کلوگرام طے پائے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 185 یوان اضافے کے ساتھ 11365 یوان (1694 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 1.8 فیصد اضافے کے ساتھ 144.8 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔