ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ

84

ٹوکیو ۔ 13 اپریل (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اتار چڑھاﺅ رہا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.4 ین بڑھ کر 192.3 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 10 یوان (1.49 ڈالر) کمی کے ساتھ 11930 یوان فی ٹن پر بند ہوئے۔سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 0.1 فیصد کم ہوکر 154.1 امریکی سینٹ فی کلوگرام طے پائے۔