ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

70

ٹوکیو ۔ 12 جون (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں مجموعی طور پر اضافہ ہوا۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے نومبر کے لیے سودے 0.4 ین کم ہوکر 204.6 ین فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 140 یوان (20.24 ڈالر) اضافے کے ساتھ 12470 یوان فی ٹن طے پائے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے سودے 0.7 فیصد بڑھ کر 155.6 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔