ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ

114

ٹوکیو۔6نومبر (اے پی پی):اہم ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ جاپانی ربڑ کی تیز فروخت اورچین میں ربڑ کی طلب میں اضافہ ہے۔جاپان کے اوساکا ایکسچینج میں خام ربڑ کے اپریل کے لیے سودے 6.1 ین (2.9 فیصد) بڑھ کر 216.3 ین (2.1 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔چین کے شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 100 یوان اضافے کے ساتھ 15010 یوان (2266 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔