ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

80

سنگاپور ۔ 8 اکتوبر (اے پی پی) ایشین مارکیٹ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ صنعتی مصنوعات کی نرخوں میں اضافہ ہے،عراق اور ایکواڈور جیسے تیل پیدا کرنے والے ملکوں میں امن و امان کی صورتحال بھی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔ مارکیٹ میں وقفے پر برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 38 سینٹ (0.7 فیصد) بڑھ کر 58.73 ڈالر فی بیرل رہے۔ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 33 سینٹ ( 0.6 فیصد) اضافے کے ساتھ 53.08 ڈالر فی بیرل طے پائے۔