28.2 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 17, 2025
ہومقومی خبریںایشین ولیج فیسٹیول 2025 ءمیں پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی بھرپورنمائش

ایشین ولیج فیسٹیول 2025 ءمیں پاکستان کی ثقافت اور سیاحت کی بھرپورنمائش

- Advertisement -

سنگاپور ۔16مئی (اے پی پی):سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ایشین ولیج فیسٹیول 2025کے دوسرے ایڈیشن میں شرکت کی ۔ 16 سے 18 مئی 2025 ء تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں ایشیا کے متنوع کھانوں اور ثقافتی ورثے کا جشن منایاجائے گا۔

سنگاپور میں پاکستان کی ہائی کمشنر رابعہ شفیق اور دیگر ایشیائی ممالک کے سفیروں نے فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ فیسٹیول میں پاکستان کے متحرک اور پرکشش پویلین نے شرکاء کو ملک کی ثقافت اور قدرتی سیاحتی مقامات سے روشناس کرایا۔

- Advertisement -

شرکاء کو پاکستانی مصنوعات خاص طور پر پریمیم پاکستانی باسمتی چاول اور مصالحوں سے متعارف کرایا گیا جسے انہوں نے بے حد سراہا ۔ مہمانوں کو پاکستان کی تاریخ، ثقافت اور سیاحت سے متعلق کتابوں اور مطبوعات کے مجموعہ سے بھی متعارف کرایا گیا۔ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب کے دوران شمالی علاقوں سے لے کر جنوبی علاقوں تک پاکستان کے دلکش مناظر اور ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے والی پروموشنل ویڈیو بھی چلائی گئی۔

مختلف ممالک کے سفارتکاروں اور معززین نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور ہائی کمشنر اور ان کی ٹیم سے بات چیت کی۔فیسٹیول میں مسحورکن ثقافتی پرفارمنسز بھی پیش کی گئیں جن میں خوبصورت مور رقص اور ڈریگن ڈانس شامل تھا جس نے ایونٹ کو چارچاند لگا دئے ۔

اپنے خطاب میں ہائی کمشنر رابعہ شفیق نے ایونٹ کے انعقاد اور ہائی کمیشن کو شرکت کی دعوت دینے پر آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس طرح کے پلیٹ فارمز لوگوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے، پاکستان کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے اور عالمی سطح پر سیاحت اور ثقافت سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے کے لئے بامعنی مواقع فراہم کرتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597848

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں