ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ،دفاعی چیمپئن پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا گرین شرٹس کو ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے فیصلہ کن معرکے میں (کل)ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش ہو گا تائپے ۔ 14 مئی (اے پی پی) دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آٹھارہویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سیمی …
ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ،دفاعی چیمپئن پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ،دفاعی چیمپئن پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا
گرین شرٹس کو ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے فیصلہ کن معرکے میں (کل)ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش ہو گا
تائپے ۔ 14 مئی (اے پی پی) دفاعی چیمپئن پاکستانی ٹیم فتوحات برقرار رکھتے ہوئے آٹھارہویں ایشین ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سیمی فائنل میں 2-1 سے زیر کر کے فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا، گرین شرٹس کو ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے فیصلہ کن معرکے میں (کل) اتوار کو ہانگ کانگ کا چیلنج درپیش ہو گا۔









