اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے کویت میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان ممالک میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، …
ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 اکتوبر سے کویت میں شروع ہوگی، پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اعجاز الرحمن نے بتایا کہ ایشین ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 20 سے 30 اکتوبر تک کویت میں کھیلی جائے گی جس میں 16 ممالک کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے، ان ممالک میں میزبان کویت ، پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، فلپائن، ملائیشیائ، قطر، متحدہ عرب امارات، ایران، افغانستان، بحرین، سعودی عرب، چین، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور مکاؤ شامل ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جن میں سنگلز، ڈبلز اور ٹیم ایونٹ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ7 رکنی قومی ٹیم چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی، ان کھلاڑیوں میں محمد صالح، احمر عباس سڈھرا، علی سوریا، امجد محمود، عبداللہ، دنیال شاہ اور ساجد شاہ شامل ہیں، خواجہ احمد بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ جائیں گے۔








