وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔
جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو سزائے موت، عمر قید اور لاکھوں روپے کے ہرجانوں کے احکامات جاری

مزید خبریں
سانگلہ ہل۔ 02 جولائی (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کرائم فری پنجاب کے تحت انصاف کی فراہمی کا سلسلہ جاری۔ معزز عدالت نے تھانہ واربرٹن میں درج قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ جرم ثابت ہونے پر مجرمان کو سزائے موت، عمر قید اور لاکھوں روپے کے ہرجانوں کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق قتل کے مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج ننکانہ صاحب محترمہ شمائلہ یعقوب سدھو نے سنایا۔ مجرم مشتاق کو دو مرتبہ سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی جبکہ مجرمہ صغراں بی بی کو عمر قید اور 3 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا کا فیصلہ سنایا گیا۔ مجرمان نے تین سال قبل تھانہ واربرٹن کے نواحی گاؤں مصطفی آباد میں اقراء بی بی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا تھا مقتولہ 8 ماہ کی حاملہ تھی۔ تھانہ واربرٹن پولیس نے سفاک مجرمان کو 2023 میں گرفتار کیا تھا۔ ڈی پی او ننکانہ ارسلان زاہد کا کہنا ہے کہ قتل کے مقدمہ کی شفاف اور منصفانہ تفتیش اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے میں انویسٹی گیشن، پراسیکیوٹرز اور لیگل ٹیموں کی پیشہ وارانہ مہارت قابل تحسین ہے۔ ضلعی پولیس کی موثر تفتیش اور پیروی سے سفاک مجرمان اپنے انجام کو پہنچ گئے۔








