حضرو ،پولیس نے شراب اور رنگو پولیس نے آئس برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا

رنگو حضرو پولیس کی کاروائیاں، منشیات فروشی میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 1000 گرام آئس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی

حضرو۔ 02 جولائی (اے پی پی):رنگو حضرو پولیس کی کاروائیاں، منشیات فروشی میں ملوث 02 ملزمان گرفتار، 1000 گرام آئس اور 10 لیٹر شراب برآمد کر لی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رنگو پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر شفقت خان نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ ظہور حسین ولد عبدالسلام سکنہ مردان سے 1000 گرام آئس برآمد کر لی جبکہ تھانہ حضرو پولیس پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف نے ہمراہ ٹیم دورانِ چیکنگ شکیل احمد ولد مظفر خان سکنہ حضرو ضلع اٹک سے 10 لیٹر شراب برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا