پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی کارروائی، منیشات فروش گرفتار بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کی منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری ہیں

سرگودھا۔ 02 جولائی (اے پی پی):پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کی منشیات فروشوں اور سمگلروں کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس کنٹرول سٹیشن سرگودھا ڈویژن نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فیصل آباد روڈ کے قریب نیشنل ٹاؤن میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو موقع پر گرفتار کر لیا اور ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 21.6 کلوگرام چرس اور 9.6 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس سبٹانسس ایکٹ 2025کی دفعات کےتحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس سرگودھا ڈویژن کرنل(ریٹائرڈ) جواد مسعود اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس بریگیڈئیر مظہر اقبال نے اس موقع پر اپنے اپنے پیغامات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق صوبہ پنجاب سے منشیات کی لعنت کو ختم کرنے کےلئے پر عزم ہے اور منشیات سمگلروں اور منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مزید کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں