وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی
وزیراعظم شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل مرتضیٰ جاوید عباسی نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت عبد الرحمن کانجو اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے







