امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں مالی سال 2026کے دوران سالانہ بنیادو ں پر2فیصد کا اضافہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی روپیہ کی قدر میں مالی سال 2026کے دوران سالانہ بنیاد پر2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی روپیہ کی قدر میں مالی سال 2026کے دوران سالانہ بنیاد پر2فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2026کے اختتام پرامریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر278.2 روپے ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2025کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے ، مالی سال 2025کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر283.8روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2024میں امریکی ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کی قدر283 روپے ، مالی سال 2023میں 248 روپے اور مالی سال 2022میں 178 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔