ہری پور میں سوات چوک کے قریب گاڑی اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو خواتین اور ایک بچی زخمی ہو گئیں
ہری پور،سوات چوک میں گاڑی اور رکشے میں تصادم،دو خواتین سمیت تین افراد زخمی

مزید خبریں
ہری پور۔ 02 جولائی (اے پی پی):ہری پور میں سوات چوک کے قریب گاڑی اور رکشے کے درمیان تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار دو خواتین اور ایک بچی زخمی ہو گئیں،کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے مزید علاج کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔واقعے کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی شروع کر دی جبکہ ریسکیو حکام نے شہریوں سے ٹریفک قوانین کی پابندی اور محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے۔








