واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 52 ہزار 400 کیوسک
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جولائی (اے پی پی):واپڈا نے دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ جمعرات کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 2 لاکھ 47 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 52 ہزار 400 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 400 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 400 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 7 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 7 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 37 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 75 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 47 ہزار 900 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1458.85 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1.298 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1163.15 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 2.257 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 641.90 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.061 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








