- Advertisement -
کراچی۔ 12 اکتوبر (اے پی پی) ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کی 18 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ رضوان سینئر کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے، ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے دو روزہ کراچی کے ٹرائلز عبدالستار ہاکی کلب میں جمعہ کو مکمل ہو گئے۔ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اولمپئین اصلاح الدین اور منیجر و ہیڈ کوچ اولمپئین حسن سردار نے ٹیم کا اعلان کیا۔ رضوان سینئر کو کپتان برقرا رکھا گیا ہے جبکہ عماد شکیل بٹ نائب کپتان ہوں گے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117327
- Advertisement -