اسلام آباد۔8اگست (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں،پاکستان کے نوجوانوں کوسکلز کے شبعے میں مزید سکالرشپس دینے کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان ہی پاکستان کی امید ہیں،ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے ساتھ ملکر نوجوانوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو سکلز کے شبعے میں مزید سکالرشپس دینے کے خواہاں ہیں۔ اس موقع پرایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نمائندہ نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ساتھ پارٹنرشپ کاارادہ رکھتے ہیں،یوتھ پروگرام کے ساتھ شراکت داری کے لئےسکلز ایجوکیشن، ویمن ایمپاورمنٹ ہمارے لئے ترجیحی شعبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کے کام کو سراہتے ہیں۔