ایشین کبڈی کپ چیمپئن شپ 2 مئی سے پی او ایف واہ میںشروع ہوگی
اسلام آباد ۔ 25 اپریل (اے پی پی) ایشین کبڈی کپ چیمپئن شپ 2 مئی سے پی او ایف واہ میں شروع ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں سات ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں بھارت ، پاکستان، ایران ، افغانستان، ترکمستان، سری لنکا اور نیپال شامل ہیں۔