ہینگزو۔4اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری19 ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے مردوں کے ایونٹ میں انڈونیشیا نے 9ویں اور تھائی لینڈ نے 11 ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
گزشتہ روز 9 ویں پوزیشن کے میچ میں انڈونیشیا نے ازبکستان کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا جبکہ تھائی لینڈ نے سنگاپور کو ایک سخت مقابلے کے بعد دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں 11ویں پوزیشن حاصل کی۔
ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔