ایشین گیمز ، کبڈی مینز ایونٹ میں پاکستان اور ایران کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

107
19ویں ایشین گیمز، خواتین کبڈی ایونٹ کا فائنل بھارت اور تائیوان کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا

ہینگزو۔4اکتوبر (اے پی پی):19 ویں ایشین گیمز میں کبڈی کے مردوں کے ایونٹ میں پاکستان اور ایران کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہیں، ایونٹ کے سیمی فائنل مقابلے اور فائنل 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں ہاکی ایونٹ میں ایران نے اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے اور تینوں میچوں میں پاکستان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

اور اسی طرح پاکستان نے بھی اپنے گروپ میں تین میچ کھیلے۔ دو میچز میں جنوبی کوریا اور ملائیشیا کے خلاف کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ایونٹ میں نو ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

گروپ اے میں بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، تھائی لینڈ اور تائیوان کو رکھا گیا ہے۔گروپ بی میں ایران، پاکستان، جنوبی کوریا اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔