ہانگزو۔1اکتوبر (اے پی پی):ایشین گیمز مینز کرکٹ کمپٹیشن کے گروپ میچ میں نیپال نے مالدیپ کو 138 رنز سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ، گزشتہ روز کھیلے گئے گروپ اے کے آخری میچ میں نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے ، روہیت پاڈیل 52 اور کوشل مالا 47 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، مالدیپ کے نازوان اسماعیل نے 3 وکٹیں حاصل کیں ،
مالدیپ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 74 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، معاویہ غنی 36 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، نیپال کی طرف سے ابیناش بوہرہ نے شاندار باؤلنگ کی اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، اس جیت کے بعد نیپال نے 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔