36.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومکھیل کی خبریںایشین گیمز مینز کرکٹ کے پہلے دو کوارٹر فائنلز (کل)...

ایشین گیمز مینز کرکٹ کے پہلے دو کوارٹر فائنلز (کل) کھیلے جائیں گے

- Advertisement -

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی): چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں مینز کرکٹ ایونٹ کا کوارٹر فائنل رائونڈ (کل) منگل سے شروع ہوگا۔ مینز کرکٹ ایونٹ کے پہلے دو کوارٹر فائنلز کل منگل کو کھیلے جائیں گے۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہوگا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ 19ویں ایشین گیمز میں مختلف ایونٹس کا آغاز ہوچکا ہے اور شائقین کو زبردست مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

ایشین گیمز کا مینز کرکٹ ایونٹ ٹاپ ایٹ رائونڈ میں داخل ہوچکا ہے۔ پہلے کوارٹر فائنل میچ میں بھارت کا مقابلہ نیپال سے ہوگا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ مینز کرکٹ ایونٹ کے تمام میچز چین کے شہر ہانگ ژو کے پنگفینگ کیمپس کرکٹ فیلڈمیں کھیلے جائیں گے۔ ایشین گیمز کا مینز کرکٹ ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز 6 اکتوبر جبکہ تیسری پوزیشن کے لئے میچ اور فائنل 7 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=397110

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں