ایشین گیمز میں ریسلنگ کےمقابلے 4 اکتوبرسےشروع ہوں گے

140
ایشین گیمز ، خواتین کے کبڈی ایونٹ میں بھارت اور تائیوان فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں ریسلنگ کےمقابلے 4 اکتوبرسےشروع ہوں گے جس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے پہلوان حصہ لے رہے ہیں۔

قومی ٹیم چار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے کھلاڑیوں میں زمان انور، عنایت اللہ، محمد بلال اور حیدر علی بٹ شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد ریاض اور غلام فرید شامل ہیں۔ یہ مقابلے 7 اکتوبر تک جاری رہیں گے

۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔