اسلام آباد۔2اکتوبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز میں سپورٹس کلائیمبنگ کےمقابلے 3 اکتوبرسےشروع ہوں گے۔ جس میں پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
یہ مقابلے 7 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ قومی ٹیم کے کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت کے بعد 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔