ایشین گیمز میں شرکت کے لئے اتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیمیں چین روانہ ہو گئیں

120
ویٹ لفٹنگ

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز میں شرکت کے لئے اتھلیٹکس اور ویٹ لفٹنگ کی ٹیمیں گزشتہ روز اسلام آباد سے چین کے لئے روانہ ہو گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلی جا رہی ہیں ۔

ایشین گیمز میں اتھلیٹکس کا ایونٹ 29 ستمبر سے 5 اکتوبر تک کھیلاجائےگا اور آرچری کا ایونٹ یکم سے 7 ستمبر تک جبکہ ویٹ لفٹنگ کا ایونٹ 30 ستمبر سے 7 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔