19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومکھیل کی خبریںایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ چین...

ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ چین پہنچ گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):ایشین گیمز میں شرکت کے لئے قومی باکسنگ ٹیم کا دستہ گزشتہ روز چین کے شہر ہینگزو پہنچ گیا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ نے بتایا کہ دستہ چار کھلاڑیوں اور دو آفیشلز پر مشتمل ہوگا۔کھلاڑیوں میں تین مرد اور ایک خاتون باکسر شامل ہیں۔

مرد باکسر میں زوہیب رشید، محمد قاسم اور ابراہیم جبکہ خاتون باکسر فاطمہ زہرہ شامل ہیں۔ ٹیم کے ہمراہ کوچنگ کے فرائض اولمپئن محمد ارشد خان دیں گے اور ٹیم منیجر محمود ریاض لغاری ہوں گے۔ ایشین گیمز میں باکسنگ کے ایونٹ میں 45 ممالک کے باکسرز حصہ لیں گے۔ ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلی جائیں گی۔ پاکستانی کھلاڑی ایشین گیمز میں 24 کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=392915

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں