ایشین گیمز میں پاکستان والی بال ٹیم کا شاندارو فاتحانہ آغاز

163
Central Asia Volleyball
Central Asia Volleyball

کراچی۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ایشین گیم ہانگ زو میں پاکستان والی بال ٹیم نے شاندار آغازکرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں منگولیا کو سٹریٹ گیمز میں شکست دے دی،قومی ٹیم نے یہ کامیابی 0-3سے حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے منگولیا کے خلاف سیٹ پوائنٹس 25-17، 25-19 اور 25-20 سے فتح حاصل کی۔

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان کی قومی سینئر مینز والی بال ٹیم نے بہت اچھا مرحلہ طے کیا ہے۔ منگولیا کے خلاف منگل کو اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 0-3 سیٹس سے کلین سویپ کے ساتھ کمانڈنگ فتح حاصل کی۔

پاکستان کی قومی سینئر مینز ٹیم نے پورے میچ میں غیر معمولی ٹیم ورک، مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کیااور شائقین کی جانب سے خوب داد سمیٹی۔اس فاتحانہ آغاز کے ساتھ پاکستان ٹیم کا چائنیز تائپے کے خلاف میچ ( کل) بدھ کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7:30بجے شیڈول ہے۔

ٹیم اپنی جیت کی رفتار کو برقرار رکھنے اور پاکستان کی شاندار نمائندگی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایشین گیمز میں پاکستان کی قومی سینئر مینز ٹیم کا سفر ثابت قدمی، ٹیم ورک اور کھیلوں کی عمدہ کارکردگی کے عزم کا اظہار ہے۔