ایشین گیمز میں کبڈی کا ایونٹ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا

160
ایشین گیمز

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):چین کے شہر ہینگزو میں جاری ایشین گیمز میں کبڈی کا ایونٹ 2 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا نے بتایا کہ ایشین گیمز میں کبڈی کے مردوں کے ایونٹ میں 15 ممالک کی ٹیمیں اور خواتین کے ایونٹ میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مردوں کی ٹیموں میں پاکستان، تائیوان، ایران، عمان، تھائی لینڈ، شام، نیپال، کوریا، جاپان، افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، ویت نام، چین اور ملائیشیا جبکہ خواتین کی ٹیموں میں ایران، تائیوان، تھائی لینڈ، نیپال، کوریا، جاپان، بنگلہ دیش، بھارت، ویت نام اور چین شامل ہیں۔ ایونٹ 2 سے 7 اکتوبر تک چین کے شہر ہینگزو میں کھیلا جائے گا۔ کبڈی کے کھلاڑی 8 اکتوبر کو واپس وطن پہنچیں گے۔