33.8 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومکھیل کی خبریںایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا تیسرا...

ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا تیسرا میچ ازبکستان کے خلاف 28 ستمبر کو کھیلے گا

- Advertisement -

اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں ہاکی کے ایونٹ میں پاکستان اپنے گروپ کا تیسرا میچ ازبکستان کے خلاف 28 ستمبر کو کھیلے گا۔

اس سے قبل پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں سنگا پور کو صفر کے مقابلہ میں 11 گول سے ہرا دیا تھا۔ اولمپیئن رائو سلیم ناظم نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی ازبکستان کے خلاف بھی اسی طرح متحد ہوکر جذبے کے ساتھ کھیلے تو ازبکستان کے خلاف بھی کامیابی حاصل کریں گے۔

- Advertisement -

ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں 12ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پاکستان سمیت بھارت، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چین، اومان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں گروپ بی میں شامل ہیں۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=394661

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں