اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی): جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوسوکے وتانوکی اورقزاخستان کے ٹینس کھلاڑی ڈینس یوسییف19 ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوسوکے وتانوکی نے مینز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 میچ میں بھارتی حریف کھلاڑی رام کمار رامناتھن کو ہرا کر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی ڈینس یوسییف نے تائیوان کے حریف کھلاڑی وو تنگ لن کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کی۔ چین کے شہر ہانگزو میں جاری 19 ویں ایشین گیمز کے ٹینس ایونٹ جو کہ ہانگزو اولمپک سپورٹس ایکسپو سینٹرمیں کھیلا جارہا ہے۔ منگل کو مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 16 رائونڈ میچ میں جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوسوکے وتانوکی نے سخت مقابلے کے بعد بھارتی حریف کھلاڑی رام کمار رامناتھن کو 5-7، 7-6 (7-3) اور 5-7 سے ہرا کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی ڈینس یوسییف نے بھی پری کوارٹر فائنل لائن عبور کرلی، انہوں نے ٹاپ 16 میچ میں تائیوان کے حریف کھلاڑی وو تنگ لن کو 6-2، 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں جاپان کے ٹینس کھلاڑی یوسوکے وتانوکی کا مقابلہ قزاخستان کے ٹینس کھلاڑی ڈینس یوسییف سے ہوگا۔\932