اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 جون سے مختلف مقامات پر شروع ہوگا، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عار ف ابراہیم نے کی، اجلاس میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن، نیشنل فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت پاکستان سپورٹس …
ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 جون سے شروع ہوگا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ 20 جون سے مختلف مقامات پر شروع ہوگا، گذشتہ روز پاکستان سپورٹس بورڈ میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عار ف ابراہیم نے کی، اجلاس میں پاکستان اولپمک ایسوسی ایشن، نیشنل فیڈریشن کے عہدیداروں سمیت پاکستان سپورٹس بورڈ کے آفیشلز نے شرکت کی۔ ایشین گیمز 18 اگست سے 2ستمبر تک جکارتہ انڈونیشیا میں کھیلی جائیں گی، پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عار ف ابراہیم نے شرکاء کو خوش کہا اور یقینی کروائی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کی ترقی کے لئے تربیتی کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گا۔








