اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ایشین گیمز کی تیاری کے لئے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم، پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں جاری ہے۔کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ اولمپیئن شہناز شیخ نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑی صبح و شام تربیت حاصل کر رہے ہیں۔منتخب ٹیم چین کے شہر ہانگجو میں 23ستمبر سے 8 اکتوبر تک کھیلی جانے والی ایشین گیمز میں شرکت کرے گی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں بہت کم وقت ملا ہے اور تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی کافی تعداد نئی ہے۔
سہولیات کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کی جانب سے رہائش ، کھانا کے علاوہ دوسری سہولیات تسلی بخش ہیں اور ہوسٹل ملازمین بھی تعاون کر رہے ہیں۔تربیتی کیمپ میں ملک بھر سے36 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
کھلاڑیوں میں گول کیپرز: اکمل حسین (واپڈا)، عبداللہ اشتیاق خان (ماڑی پیٹرولیم)، وقار (واپڈا)، علی رضا(پنجاب)، عبداللہ شیخ (سندھ) ، ڈیفینڈرز: محمد عبداللہ (ماڑی پیٹرولیم)، ارباز احمد(ماڑی پیٹرولیم)، ایم سفیان خان (کے پی کے)، عقیل احمد (واپڈا)، ایم بلال اسلم (کسٹمز) ، مڈ فیلڈرز: اسامہ بشیر(پی اے ایف)، ایم مرتضی یعقوب(واپڈا)، ارباز ایاز (سندھ)، احتشام اسلم(ماڑی پیٹرولیم)، ایم باقر(پنجاب)، ایم ندیم خان(کے پی کے)، محمد عمران (پی اے ایف)، سید شہباز حیدر (نیوی) ، فارورڈز: رانا عبدالوحید(واپڈا)، محمد عماد(کسٹمز)، افراز(ماڑی پیٹرولیم)، رومان (واپڈا)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)، عبدالقیوم (کسٹمز)، عبدالرحمن (واپڈا)، وقار علی(ماڑی پیٹرولیم)،
محمد ارسلان(پنجاب)، ایم عمر بھٹہ(واپڈا)، عبدالحنان شاہد(واپڈا)، ایم شاہزیب خان(کسٹمز)، عبدالوہاب(سندھ)، ذکریا حیات(نیوی)، بشارت علی (نیوی)، رانا ولید(پنجاب)، حمزہ فیاض(پنجاب) اور عبدالرحمن (پی اے ایف) شامل ہیں۔