مسقط ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی) ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) جمعرات کو مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایونٹ میں بھارت کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کر رہی ہے۔ ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں (آج) جمعرات کو پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ جاپان اور اومان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں 6 مختلف ممالک کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کےلئے پنجہ آزمائی کررہی ہیں جن میں میزبان اومان، پاکستان، بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جاپان شامل ہیں