ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ ،پاکستانی ٹیم چوتھے میچ میں پیر کو جاپان کے مدمقابل ہو گی

4
Asian Youth Girls Netball Championship
Asian Youth Girls Netball Championship

سیئول ۔29جون (اے پی پی):ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیم چوتھے گروپ میچ میں کل پیر کو جاپان کے مدمقابل ہو گی،پاکستان اپنا پانچواں میچ مالدیپ کے خلاف منگل کو کھیلے گا۔ اب تک پاکستانی ٹیم مسلسل تین میچز جیت چکی ہے،پاکستانی ٹیم نے پہلے گروپ میچ میں سعودی عرب، دوسرے میچ میں چائنیزتائپے اور تیسرے میچ میں کوریا کو شکست دی تھی۔

گزشتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے چیئرمین مدثر آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں گیارہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔گروپ اے میں ملائیشیا، سنگاپور، سری لنکا، ہانگ کانگ اور بھارت شامل ہیں۔پاکستان کو گروپ بی میں چائنیز تائپے، جاپان، کوریا مالدیپ اور سعودی عرب کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ چیمپئن شپ 4 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔