سری نگر ۔ 24 جولائی (اے پی پی) بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے خلاف بھارتی ریاستوں سمیت دنیا بھر میںاحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مظاہرین عالمی برادری سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قتل عام بند کرانے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے بھارت پر دباﺅڈالے۔