- Advertisement -
لندن ۔ 12 جون(اے پی پی) ایف آئی ایچ مینز چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں آسٹریلیا نے کوریا کو 4-2 اور بھارت نے برطانیہ کو 2-1 گولز سے ہرا دیا۔ جرمنی اور بیلجیئم کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ کانٹے دار مقابلے کے بعد 4-4 گولز برابری پر ختم ہوا۔ لندن میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کورین ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 4 گولز سے ہرا کر پہلی کامیابی حاصل کی، فاتح ٹیم کی طرف سے بلیک گوورز، ایڈی، ٹرینٹ مٹن اور گلین ٹرنر نے گولز کئے جبکہ کوریا کی طرف سے جوہن کم اور جنگیون نے ایک، ایک گول کیا، ایک اور میچ میں بھارت نے برطانیہ کو 2-1 گولز سے ہرا دیا۔ جرمنی اور بیلجیئم کے درمیان میچ زبردست مقابلے کے بعد 4-4 گولز برابری پر ختم ہوا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=8531
- Advertisement -