ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی

87

اسلام آباد۔3دسمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔پولینڈ جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت واجد علی اور عرفان خان کے نام سے ہوئی ۔ملزمان کا تعلق اسلام آباد اور راولپنڈی سے ہے۔گرفتار ملزمان فلائٹ نمبر QR633 کے ذریعے پولینڈ جا رہے تھے۔

ملزمان کے پاسپورٹ پر پولینڈ کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔سکینڈ لائن آفس کی فرانزک رپورٹ کے مطابق ویزوں میں کسی قسم کی سکیورٹی خصوصیات موجود نہ تھیں۔ملزمان کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔