سیالكوٹ۔ 19 مئی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائیاں كركے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب تین اشتہاری ملزمان كو گرفتاركرلیا ہے۔گرفتار ملزمان کی شناخت آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین کے نام سے ہوئی، ملزمان کو یو اے ای سے گرفتار کر کے سیالکوٹ ائرپورٹ منتقل کیا گیا۔ترجمان كے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمے درج تھے،ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری كرركھے تھے۔
ملزم آفتاب افضل قتل کے مقدمہ میں کینٹ تھانہ گوجرانوالہ کو سال 2022 سے مطلوب تھا ،ملزم ارمان گورائیہ تھانہ علی پور چٹھہ کو قتل کے مقدمہ میں سال 2024 سے مطلوب تھا اورملزم محمد امین تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اقدام قتل کے مقدمہ میں سال 2020 سے مطلوب تھا۔
ملزمان کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیاہے۔ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ابوظہبی اور ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ ائرپورٹ کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=599014