ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے مطلوب ملزم کو وطن واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا

185
6 arrested
6 arrested

سیالکوٹ۔ 27 جون (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا ، ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمران شہزاد کو سیالکوٹ ائیر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا ہے ،

ملزم کے خلاف ریپ کی دفعات کے تحت تھانہ سمبڑیال میں گزشتہ ماہ مقدمہ درج ہوا اور ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا ۔عمران شہزاد نامی ملزم فلائٹ نمبر او وی 505 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا اور سیالکوٹ ائیر پورٹ سےایف آئی اے حکام نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔