سیالکوٹ۔ 20 ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن سیالکوٹ نے کارروائی کے دوران جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافر افتخار بیگ فلائٹ نمبر اے آر 3921474کے ذریعے آزر بائیجان سے پاکستان پہنچا تھا ،امیگریشن کلیئرنس کے دوران مسافر کی دستاویزات کو مشکوک پایا گیا،
تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے البانیہ کا جعلی ویزہ اور ٹکٹس برآمد ہوئے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافرنے البانیہ ملازمت کی غرض سے جانے کے لیے گجرات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی ایجنٹ سے رابطہ کیا ،
مسافر نے ایجنٹ فیصل جو آذربائیجان میں ہے سے 15 لاکھ روپے میں معاملات طے کئےاور م نے ابتدائی طور پر 2 لاکھ روپے اور 4500 ڈالر مذکورہ ایجنٹ کو ادا کئے ،مسافر کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ کراچی منتقل کر دیا گیا ہے ۔