20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی ،جعلی دستاویزات پر...

ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی ،جعلی دستاویزات پر 2مسافر گرفتار

- Advertisement -

سیالكوٹ۔ 10 فروری (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتارکرلیااور مسافروں کی شناخت منصور عباس اور ہارون جمیل کے نام سے ہوئی ہے۔ منصور عباس فلائٹ نمبر جی نائن552 کے ذریعے لیبیا سے سیالکوٹ پہنچا، ملزم جعلی ٹی آر پی سٹیمپ پر جنوبی افریقہ سے ڈی پورٹ ہوا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جعلی ٹی آر پی سائوتھ افریقہ میں مقیم ایک ایجنٹ سے حاصل کیا، ملزم نے مذکورہٹی آر پی 10 ہزار افریقی رینڈ کے عوض حاصل کیا اور دوسری کارروائی میں ہارون جمیل نامی سے تفتیش کی گئی ،مسافر فلائٹ نمبر جی نائن552کے ذریعے لیبیا سے سیالکوٹ پہنچا، امیگریشن کلیرینس کے دوران مسافر کو مشکوک پایا گیا،ملزم نے پاکستان پہنچنے کے لئے دوسرے شخص کا پاسپورٹ استعمال کیا،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر کے چچا نے میاں رحمان نامی ایجنٹ سے اٹلی بھجوانے کے معاملات طے کیے، مسافر نے اس مقصد کے لیے ایجنٹ کو 25 لاکھ روپے ادا کیے تھے ، ایجنٹ نے دھوکہ دہی سے مسافر کو لیبیا بھیج دیا اور اٹلی نہ پہنچا سکا،لیبیا میں پھنسنے کے بعد مسافر نے ایجنٹ راجہ محمد ظفر سے واپسی کے لیے رابطہ کیا اور مذکورہ ایجنٹ نے بھی مزید 23 لاکھ روپے بٹور کر دوسرے شخص کا پاسپورٹ حوالے کیا۔ترجمان کے مطابق دونوں مسافروں کو مزید قانونی کارروائی اور ایجنٹوں کی شناخت کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558368

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں