26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی،غیرقانونی سفر كرنے...

ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی،غیرقانونی سفر كرنے والے 2مسافر گرفتار

- Advertisement -

سیالكوٹ۔ 27 جنوری (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے غیر قانونی سفر کرنے والے 2 مسافروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے 2 مسافروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، مسافروں کی شناخت محمد آفتاب اور محسن علی کے نام سے ہوئی جن کا تعلق سیالکوٹ سے ہے ،مسافروں نے غیر قانونی طریقے سے اسپین براستہ موریطانیہ جانے کی کوشش کی ،ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے یورپ جانے کے لیے ضمر اشفاق اور ساجد شاہ نامی ایجنٹوں سے رابطہ کیا، ایجنٹوں نے شہریوں کو وزٹ ویزے پر سینیگال اور بعد ازاں غیر قانونی طور پر موریطانیہ بھجوایا ،موریطانیہ میں غیر قانونی طور پر قیام کے دوران ایجنٹوں کے ذریعے شہریوں کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی گئی اور ناکام رہے۔ترجمان کے مطابق ایجنٹوں نے بیرون ملک بھجوانے کے لئے 47 لاکھ روپے فی کس کا معاہدہ کیا جبکہ شہریوں کے اہل خانہ سے 27 لاکھ روپے فی کس وصول بھی کئے۔ملزمان کو موریطانیہ سے پاکستان واپسی پر حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے،شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ بیرون ملک جانے کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی سے رابطہ کریں،اپنے ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں اورانسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کی نشاندہی کے لئے ایف آئی اے کے قریبی سرکل رابطہ کریں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=552145

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں