ایف آئی اے امیگریشن كی سیالکوٹ ایئر پورٹ پر کارروائی ،جعلی سفری دستاویزات پر مسافر گرفتار

185
ایف آئی اے کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزات پر ڈی پورٹ ہونے والا مسافر گرفتار

سیالكوٹ۔ 28 جولائی (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتارکر لیا ہے۔

ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا ،غلام عباس نامی ملزم فلائٹ نمبر ایف زیڈ 337 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا تھا،

امیگریشن پراسس کے دوران ملزم كےدستاویزات کو مشکوک پایا گیا ،ملزم کے پاسپورٹ پر یو کے کا جعلی ویزہ لگا ہوا تھا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے یو کے وزٹ ویزہ عمان میں موجود ٹریول ایجنسی سے حاصل کیا ،ملزم نے جعلی ویزہ 600 عمانی ریال کے عوض حاصل کیا ،ملزم عمان میں ملازمت کر رہا تھا ،ملزم کو گرفتار کر کے اے ایچ ٹی سی گوجرانوالہ منتقل کر تے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔