23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے امیگریشن نےجعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو...

ایف آئی اے امیگریشن نےجعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا، ترجمان ایف آئی اے

- Advertisement -

سیالکوٹ۔11ستمبر (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کے شفٹ انچارج عمران شوکت ورک نے کارروائی کرتے ہوئےبین الاقوامی پرواز پی کے 209سے شارجہ جانے والے محمد اویس نامی مسافر کو آف لوڈ کر دیا۔

مسافر کے پاکستانی پاسپورٹ پر سپین کا جعلی ویزا اسٹیکر لگا تھا،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے شارجہ سے سپین جانے کی کوشش کر رہا تھا ۔بعد ازاں ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=388946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں