سیالكوٹ۔ 23 جون (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر 2 کارروائیوں میں جعلی سفری دستاویزات پر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ ائیر پر ایف آئی اے اہلکاروں نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے 2 ملزمان محمد ارشد اور شہزاد عالم کو گرفتار کرلیا ہے ، ملزم محمد ارشد فلائٹ نمبر کیو آر630 کے ذریعے ساوتھ افریقہ جارہا تھا
ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا ریذیڈنٹ پرمنٹجعلی نکلا ،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے 25 ہزار رند کے عوض مذکورہ پرمٹ حاصل کیا جبکہ ملزم شہزاد عالم فلاٹ نمبر پی کے 209 کے ذریعے شارجہ جارہا تھا ،دوران تلاشی ملزم کے سامان سے بوسنیا ایمبیسی کی جعلی اسٹمپ برآمد ہوئی ہے
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے یورپ جانے کی غرض سے خاتون ایجنٹ کو34 لاکھ روپے ادا کیے، ملزم شہزاد عالم نے جعلی اسٹمپ کے ذریعے شارجہ سے بوسنیا ور مزید یورپ جانا تھا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو بعد ازاں اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=478216