36 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ،جعلی دستاویزات پر 2مسافر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ،جعلی دستاویزات پر 2مسافر گرفتار

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 25 اپریل (اے پی پی):ایف آئی اے امیگریشن نے سیالکوٹ ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات کی بنا پر2مسافروں کو گرفتار کرلیاہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایف آئی اے نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر کارروائی کرکے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے 2 مسافروں کوپاکستان پہنچنے پر گرفتار کرلیا ہے۔

ملزمان کی شناخت محمد اویس اور محمد مرتضی کے نام سے ہوئی ،ملزم محمد اویس فلائٹ ایف زیڈ315سے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا جبکہ ملزم محمد مرتضی فلائٹ نمبر پی کے210 سے شارجہ سے پاکستان پہنچا،ملزمان کا تعلق گجرات اور گوجرانوالہ سے ہے،ملزمان کے پاسپورٹ پر جرمنی اور جارجیا کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

ترجمان کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے لاکھوں روپے کے عوض سے ایجنٹوں سے مذکورہ ویزے حاصل کئے اورامیگریشن کلئیرنس کے دوران جانچ پڑتال پر تصدیق ہوئی کہ مذکورہ ویزے جعلی ہیں۔ایف آئی نے ملزمان کو گرفتار کر کے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ کے حوالے کر دیا اور مزید کارروائی جاری ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587465

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں